شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج‘‘ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد

لاہور: (کوہ نور نیوز) اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی آنے والی فلم ’’دُرج‘‘ کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی، فلم 11 اکتوبر کو بیرون ممالک جبکہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مرکزی اور صوبائی سنسر بورڈز نے فلم کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن فلم پر پابندی کی وجوہات کیلئے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان میں ہونیوالے ہولناک واقعہ پر مبنی ہے جس میں دو بھائی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے الزام میں پکڑے گئے تھے۔