پاک سری لنکا سیریز کا آج فیصلہ کن مرحلہ، میچ 3 بجے سہ پہر شروع ہو گا ‌

کراچی: (کوہ نور نیوز) شہر قائد میں کرکٹ کی رونقیں عروج پر، چھکے چوکوں سے مزہ دوبالا اور وکٹیں گرانے والے بولرز کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہو گا۔ ایک روزہ آرام ختم، آج پھر میدان لگے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں درمیان تیسرا ون ڈے ہو گا۔ دوپہر اڑھائی بجے ٹاس، تین بجے میچ شروع ہو گا، بے قرار کرکٹ دیوانوں کا انتظار بڑھنے لگا۔ ایک صفر کی برتری حاصل کرنے والے قومی شاہینوں کی نظریں آج کی جیت پر ہیں، سیریز اپنے نام کرنے لیے اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اِن ایکشن، کپتان سرفراز، سپر اسٹار بابر اعظم اور عثمان شینواری کو ہلہ شیری دے دی، دوسری جانب مہمان آئی لینڈرز بھی کم بیک کرنے کے لیے پرجوش ہیں، آج کی کامیابی سے سیریز لیول کرنے پر نظریں جما لیں۔