چین میں 70 ویں قومی دن پر فوجی پریڈ، عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ

بیجنگ: (کوہ نور نیوز) چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ ہوئی، جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ چینی قومی دن پر پریڈ کے دوران رنگا رنگ فلوٹس بھی لائے گئے، قومی دن کی تقریبات رات گئے تک جاری رہے گی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کی بنیادوں کو ہلا نہیں سکتی، ملکی ترقی اور استحکام اولین ترجیح ہے، کوئی طاقت چینی قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔