دوسرے ون ڈے میں گرین شرٹس 67 رنز سے فاتح، کل پھر میدان سجے گا

کراچی: (کوہ نور نیوز) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ میلہ، سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے تین سو پانچ رنز جوڑے۔ بابر اعظم نے یادگار سنچری سکور کی، وہ 115 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ اوپنر فخر زمان 54 بنانے میں کامیاب ہوئے، جواب میں پاکستان کے طوفانی بولنگ اٹیک کے سامنے مہمان لنکن ریت کی دیوار ثابت ہوئے، اٹھائیس رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ مڈل آرڈر شیہان جے سوریا نے مزاحمت کی لیکن وہ نروس نائنٹی کا شکار ہو کر چھیانوے رنز پر عثمان شینواری کا ہی شکار بنے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی پانچ وکٹوں کی بدولت آئی لینڈرز سینتالیسویں اوور میں دو سو اڑتیس رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ سڑسٹھ رنز کی قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، مین آف دی میچ عثمان شینواری اور فاتح کپتان سرفراز احمد اسے یکطرفہ مقابلہ قرار دیتے ہوئے جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر سجا دیا، سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا ، تیسرا اور آخری ون ڈے کل اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔