سولر گائے بچوں کو سکول لانے کا ذریعہ

نیروبی: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) افریقہ کے غریب ترین علاقوں میں ایک جانب تو بجلی کا فقدان ہے تو دوسری جانب بچوں کی بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے، سولر گائے بچوں کو پڑھائی کیلئے بجلی مہیا کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے اب ایک کمپنی نے شمسی گائے کا تجربہ کیا ہے جو بچوں کو گھر کیلئے بیٹریاں چارج کر کے دیتی ہے اور اس کے بدلے انہیں سکول میں پڑھنا پڑتا ہے۔ کینیاکے ایک گاؤں میں نصب کی گئی شمسی گائے دودھ کی بجائے بجلی دیتی ہے جس پر شمسی پینل لگے ہیں جو اسے ایک پاور بینک بناتے ہیں۔ اب والدین خوش ہیں کہ بچہ سکول سے واپس آئے گا تو رات میں گھر روشن کرنے کیلئے بجلی لائے گا۔