کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا ون ڈے، پاکستان اور سری لنکا 3 بجے آمنے سامنے

کراچی: (کوہ نور نیوز) شہر قائد میں موسم کے نکھرتے ہی کرکٹ کی بہار آ گئی، کرکٹرز بھی تیار ہو گئے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ ٹاس اڑھائی بجے جبکہ میچ تین بجے شروع ہو گا، چھکے چوکے لگیں گے، وکٹیں بھی اڑیں گی ، قومی آل راؤنڈر شاداب خان جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ کپتان سرفراز احمد سمیت قومی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے جسے سب یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ گذشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹیم کو جوائن کرتے ہی تیاریاں تیز کر دیں، فٹنس مسائل سے دوچار حسن علی کے متبادل پر نظریں جم گئیں۔