آئرش موٹرسائیکلسٹ جوناتھن رِیا نے مسلسل پانچویں فتح کا ریکارڈ قائم کر دیا

پیرس: (کوہ نور نیوز) فرانس کے موٹرسائیکل ٹریک پر ورلڈ سپر بائیک کا ٹائٹل مقابلہ، دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے، آگے نکلنے کا جوش، موٹر سائیکل سواروں کو پرجوش بناتا رہا جو سیکنڈ لیپ میں اسپینش اور ترکش رائیڈرز کی ٹکر کا سبب تو بنا تاہم دونوں کی قلابازیوں سے ایونٹ سنسنی خیز بھی بن گیا۔ سپیڈ دکھاتے، سنبھلتے، مہارتیں دکھاتے رائیڈرز کی ریس جاری رہی، شمالی آئرش جوناتھن رِیا نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی، بتیس سالہ رائیڈر نے سیزن میں مسلسل ریکارڈ پانچویں فتح سمیٹی۔