دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس متعارف کرائے جانے کا امکان: ایف بی آر کا مسودہ تیار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ایف بی آر اور ٹریڈرز کا جلد ایک فارمولے پر متفق ہونے کا امکان ہے، فکسڈ ٹیکس سکیم جلد متعارف کرائی جاسکتی ہے، سالانہ 4 کروڑ کے ٹرن اور پر 1 فیصد فکسڈ ٹیکس جبکہ 4 سے 15 کروڑ کے ٹرن اور پر 2 فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا مگر شناختی کارڈ کی شرط پھر بھی برقرار رہے گی۔ شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی نہ کیے جانے کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے مگر ذرائع نے بتایا کہ دکانداروں اور ٹریڈرز کو تین ماہ کی مزید مہلت دیئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد یکم جنوری سے شناختی کارڈ نہ جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے