ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس میں علیحدگی ہو گئی، خلع کی ڈگری جاری

لاہور: (کوہ نور نیوز) ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس فیملی کورٹ میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، سماعت کے دوران درخواست گزار فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ گزارا کرنا اب ممکن نہیں، صلح نہیں کر سکتی۔ بیٹا جان سے پیارا ہے اس کی خود ہی پرورش کروں گی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کا موقف سننے کے بعد فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔