انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ، 156 روپے 20 پیسے پر فروخت

کراچی: (کوہ نور نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر156 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچنج میں سرمایاکار محتاط دکھائی دیئے، گرتی ہوئی ایکسپورٹس اور صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز سرمایاکاروں کے ذہنوں پر حاوی ہوئے تو مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت بڑھ گئی۔ 100 انڈیکس 31 ہزار 751 پوائنٹس پر بند ہوا۔