فہد مصطفی ’قائد اعظم زندہ آباد‘ کا بھی حصہ؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) مایہ نازاداکارفہد مصطفی ہدایتکارنبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’قائد اعظم زندہ آباد‘ کی فلم کا حصہ ہوں گے۔ اداکارفلم میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اداکارکی ہدایتکار کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل اداکارہدایتکار کی فلم ’نا معلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اورلوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرچکے ہیں جب کہ یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔ دیگرفلموں کی طرح فہد مصطفی کی یہ فلم بھی کامیڈی اورایکشن سے بھرپورہوگی۔ فلم 2020 میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔