ڈالر کے نرخ مستحکم، سٹاک مارکیٹ میں 482 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا، انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے 32 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 32ہزار 38 کی سطح پر پہنچ گیا۔