پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور: (کوہ نور نیوز) ایف بی آر نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے 4ٹیمیں تشکیل دے دیں ایک ٹیم ڈی ایچ اے ،دوسری ایل ڈی اے جبکہ باقی ازمیر ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن میں پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کی مانیٹرنگ کریں گی ۔ڈی ایچ اے ٹیم کی سربراہی انسپکٹر ندیم پنوں ، ایل ڈی اے محمد شعیب ، ازمیر ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن میں سربراہی سید عباس علی بخاری کرینگے ۔ چیف کمشنر سید ندیم حسین رضوی کی ہدایت پر کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ٹیمیں تشکیل دیں ۔