بھارتی گلوکار کی فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی

کراچی: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان سعید نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا ‘ہاریاہ’ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ‘رائیاں’ کی کاپی ہے، میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر پوچھنا نہیں توکم از کم اچھا تو بنائیں۔ سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا جس پر فرحان سعید نے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔