رابی پیرزادہ مگر مچھ، اژدھے پالنے کے الزامات پر 27 ستمبر کو طلب، سمن جاری

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے محکمہ وائلد لائف کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں جو کہ غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے گھر کا سرچ وارنٹ بھی جاری کیا جائے اور گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جوڈیشل مجسریٹ نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔