بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف پر مہر لگ گئی: شاہ محمود

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پامال کر رہی ہے، غلام نبی آزاد کیساتھ میڈیا وفد کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیئے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف پر مہر لگ گئی، حقائق سامنے رکھے جاتے تو مقبوضہ کشمیر میں آج بلیک آؤٹ نہ ہوتا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لائیں، فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہو جائے گا۔