کشمیر کاپرامن حل:یورپی یونین کے مطالبے کاخیرمقدم کرتاہوں:عمران خان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کےمطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یورپی یونین نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔ بین الاقوامی برادری کامطالبہ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حقوق کاتحفظ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مطالبہ ہے بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے، یورپی یونین کے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے مطالبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ 58 ملکوں نے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کو تقویت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا افغانستان میں ناکامی پر ہمیں الزام دینا غلط ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد شہید ہوئے، معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شرکت نہ کرتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ کہلاتے، امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کیخلاف تھا، سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے مجاہدین تھے، مجاہدین امریکا کے خلاف ہو گئے تو دہشتگرد بن گئے۔