پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، 5 لیفٹیننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں تفویض

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء انسپکٹر جنرل آرمز جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ تعینات کر دیا گیا۔