آرمی چیف کا میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی، سپہ سالار نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر اے ایم سی کی تعریف کی۔ تقریب میں اے ایم سی کے ریٹائرڈ، سول افسران، سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد نے بھی شرکت کی۔