کراچی: 4 مسلح ڈاکو ڈیفنس فیز 7 میں دکان کا صفایا کر گئے

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نا سکیں، 4 مسلح ڈاکو ڈیفنس فیز 7 میں دکان کا صفایا کر گئے ڈیفنس فیز سیون جامی کمرشل میں ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان دکان کے باہر پہرا دیتے رہے جبکہ 2 ملزمان اندر لوٹ مار کرتے رہے۔ ہیلمٹ پہنے ڈاکو نے دکان کے کیش کاوںٹر کا صفایا کر دیا جبکہ ایک ڈاکو نے دکان میں موجود خریدار کو بھی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔