سٹاک مارکیٹ: مثبت رحجان، 100 انڈیکس 31 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 31 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا اور 156 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔ یاد رہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں لگ بھگ 487 پوائنٹس کی بہتری رکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 954 پوائنٹس پر بند ہوا۔