مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 39 واں روز، لوگ گھروں میں قید، کاروبار بند

سرینگر: (کوہ نور نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیوں کو 39 روز ہوگئے، بھارتی فوج گھروں سے باہر نکلنے والے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسانے لگی۔ وادی میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں، گھروں میں قید کشمیریوں کھانے پینے کی اشیاء کو ترس گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ فوج تعینات ہے، بھارتی فوج ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ گزشتہ روز سوپور میں بھارتی فوج نے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، گھر سے باہر نکلنے والے کشمیری کی کار پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔