ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر پر گفتگو

نیویارک: (کوہ نور نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور وہاں کی صورتحال مسلسل بگڑتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 36ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والا سنگین سیاسی اور انسانیت سوز بحران بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا کیوں کہ بھارتی اقدامات عالمی اقدامات کی خلاف ورزی ہے