ملک بھر میں نو محرم کے جلوس برآمد، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

لاہور: (کوہ نور نیوز) پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کاجلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہواجو صدر روڈ، فخرعالم روڈ،کالی باڑی اور چوک فوارہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پرختم ہوگا۔کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہواجو پیپلز چورنگی، صدر دواخانہ، پریڈی سٹریٹ، بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپر ختم ہوگا۔ ملک بھر محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مجالس اور جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔