تنقید اور شکست کے خوف سے کامیابی حاصل نہیں ہوتی، وزیراعظم

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کسی نے بھی زندگی میں تب تک کچھ حاصل نہیں کیا جب تک وہ ناکامی یا تنقید سے ڈرتا رہا ہو، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سابق امریکی صدر روز ویلٹ کا بھی حوالہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تنقید اور شکست کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے یہ بہترین نصیحت ہے۔