ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر جنیوا روانہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) شاہ محمود قریشی کی جینوا روانگی، ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ، جنیوا میں او آئی سی، ڈبلیو ایچ او کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے مختصر قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔