امریکا میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

فلوریڈا: (کوہ نور نیوز) ریاست فلوریڈا کے میامی ڈاؤن ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی ظلم کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔ اکنا کونسل آف سوشل جسٹس اور دیگر مقامی تنظیموں نے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی۔