فرانس میں مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی

فرانس (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورس نامی مرغے کے خلاف پڑوسیوں کی جانب درخواست میں شکایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مرغا تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ بے حد پریشان ہیں ۔ عدالت نے مرغے کو خاموش کروانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مرغے کو صبح سویرے بانگ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔