امریکی انجینئر نے 7 فٹ 1 انچ کا دنیا کا سب سے بڑا لائٹر بنا لیا

نیو یارک: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی فٹ بلند اور طاقت ور شعلہ نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے اس لائٹر میں سلنڈر نصب کیا گیا ہے جو اسے عام لائٹر سے مختلف بناتا ہے۔ ان انجینئرز نے اپنے انوکھے اور غیر معمولی سائز کے لائٹر کا کئی انداز سے ٹیسٹ لیا اور ہر بار نتیجہ دیکھنے والوں کو حیران کر دینے کیلئے کافی تھا۔ انجینئرز نے اپنی اس ایجاد کے بارے میں کہا کہ یہ لائٹر باربی کیو بنانے اور آتش بازی کے استعمال کیلئے مفید ہے۔ اس 7فٹ 1 انچ کے لائٹر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔