سمندری طوفان ڈوریان امریکہ سے ٹکرا گیا، تیز ہواوں، سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

نیویارک: (کوہ نور نیوز) بہاماس میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ڈوریان نے امریکا کا رخ کر لیا، شمالی کیرولائنا طوفان کی وجہ سے مسلسل بارش اور سیلاب کی زد میں ہے جس کے سبب نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ طوفانی ہواوں کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے ٹاورز اور ٹریفک سگنلز کو بھی نقصان پہنچا، ہزاروں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، جنوبی ورجینیا بھی طوفان سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بہاماس میں طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہو گئی۔