سیاہ فام اداکارہ لوپیٹا دی ای پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے نامزد

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق لوپیٹا پہلی سیاہ فام اداکارہ ہیں جو اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئیں، ان کے علاوہ ایوارڈ کی دوڑ میں 2 برطانوی اداکارائیں صوفی ٹرنر اور ملی بوبی براؤن کے علاوہ امریکی اداکارائیں سکارلٹ جانسن، زیندایا، جنیفر آسٹن، بیری لارسن اور ٹیساتھامپشن شامل ہیں۔ لوگ ان اداکاراؤں کا ای ووٹنگ کے ذریعے چناو کریں گے، ایوارڈز کی تقریب 10 نومبر کو لاس اینجلس میں ہو گی۔