انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 423 پوائنٹس اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج امریکی کرنسی پھر مہنگی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اضافے کے بعد 156 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 423 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 668 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔