مہم جو نوجوان کی بلند عمارت سے جمپنگ، تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

فرینکفرٹ: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرپھرے نوجوان نے کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے جرمنی کی بلندو بالا عمارت پر چڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا، دوستوں نے محض مذاق سمجھا لیکن اس نے عمل کر دکھایا۔ فریڈی کیوہنی نامی نوجوان نے سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے چھلانگ لگا کر نہ صرف روپ جمپنگ کا شوق پورا کیا بلکہ دو عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ جان خطرے میں ڈالنے والے ناقابل یقین مظاہرے کو دیکھنے والوں نے نوجوان کو خوب داد دی اور مہم جو کے دوست شہرت کی بلندیاں چھونے پر اس پر نازاں دکھائی دیئے۔