شرمندگی: بھارت نے ابھی نندن کی شناخت بدل دی

نئی دہلی: (کوہ نور نیوز) 27 فروری کی فضائی لڑائی کے بعد پکڑے گئے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنی ظاہری شناخت بدل لی، کمان جیسی موچھوں کی جگہ عام سائز کی موچھ رکھ لی جس سے اس کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہو گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئر چیف بریندر سنگھ ڈھناؤ نے ریٹائرمنٹ سے قبل پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کیساتھ مگ 21 طیارے پر اڑان بھری۔ اس موقع پر بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن اور ان میں دو باتیں قدر ے مشترک ہیں، دونوں پاکستان کیخلاف لڑچکے ہیں، دونوں جہاز سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے تھے