نواز الدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ کی آواز کے دیوانے

کراچی: (کوہ نور نیوز) ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ‘منٹو’ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا ‘تیرا وہ پیار’ سنا کرتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ گانا سننے کے بعد فلم کے سارے سین شوٹ کرائے۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ جب بھی کوئی سین کرنے جاتا تھا تو ایک بار مومنہ مستحسن کا گانا سنا کرتا، اس گانے کا کوئی مقابل نہیں تھا اور یہ گانا سننے کے بعد میں اپنے ہی خیالوں میں گم ہوجاتا تھا۔ واضح رہے کہ ‘تیرا وہ پیار’ کوک سٹوڈیو میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر نے گایا تھا۔