انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی کرنسی 36 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار معمول کے مطابق شروع نہ ہو سکا۔ حکام کے مطابق مارکیٹ کے سوفٹ وئیر میں تکنیکی خرابی کے سبب ٹریڈنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ متعلقہ عملے کو طلب کر کےسوفٹ وئیرمیں آنے والی تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کی کوشش شروع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے اور مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ عروج پر ہوتی ہے، حکام نے امید ظاہر کی کہ خرابی جلد دور کر دی جائے گی۔