ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے ریٹ 70 پیسے تک کم ہوگئے۔ کارباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کے خریداروں کے مقابلے میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ پانچ روز میں مارکیٹ 1677 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 5 اعشاریہ 4 فیصد گراوٹ کا شکار رہا۔ اس طرح سرمایا کاروں کے 258 ارب روپے ڈوب گئے، اس عرصہ میں بیرونی سرمایا کاروں نے 9 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔