ارمیلا کشمیریوں سے غیر انسانی سلوک پر مودی سرکار پر برس پڑیں

ممبئی: (کوہ نور نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور کانگریس کی رکن ارمیلا ماتونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑیں۔ ارمیلا ماتونڈکر کا کہنا تھا کہ میرے ساس اور سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روز سے اپنے والدین سے بات تک نہیں کرسکے۔