افغانستان سے امریکی فوج کےمکمل انخلا کی بجائےتعداد کم کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: (کوہ نور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ طالبان سے معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم نتیجہ ابھی غیریقینی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے بعد مزید انخلا کا تعین کرے گا۔ طالبان کے ترجمان نے بھی گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ وہ اپنے حریف امریکہ سے حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔