کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی آج 61 ویں سالگرہ

نیویارک: (کوہ نور نیوز) کنگ آف پاپ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے مداح آج ان کی 61 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی آواز کے ساتھ ساتھ انوکھے ڈانس سٹائلز آج بھی اپنی انفرادی خصوصیت قائم رکھے ہوئے ہیں. مائیکل جیکسن کو میوزک سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا، انہوں نے فنی کیریئرکا آغاز 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ 1982میں مائیکل جیکسن کا البم "تھرلر" دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔ مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس سٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔