بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک روپیہ 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

لاہور: (کوہ نور نیوز) حکومت ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کو تیار، سی پی پی اے نے بجلی نرخ بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو بھجوائی ہے، اضافہ جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ بجلی نرخ بڑھائے جائیں گے یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔