قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ ٹرینرز کیلئے انٹرویوز آج لئے جائیں گے

لاہور: (کوہ نور نیوز) ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی جاری ہے، ہیڈ اور بولنگ کوچ کی خالی اسامیوں پر آج انٹرویوز ہوں گے، پی سی بی کا پانچ رکنی پینل سوال جواب کرے گا۔ کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق ہیڈ کوچ کے لیے فیورٹ ہیں، بولنگ کوچ کی ذمہ داری لینے کے لیے لیجنڈری وقار یونس اور سابق فاسٹ بولر محمد اکرم میں ٹائی پڑ گئی۔ حتمی فیصلے آج کے انٹرویوز کے بعد ہوں گے۔ ایم ڈی وسیم خان کے علاوہ انتخاب عالم، ذاکر خان اور بازید خان سمیت پانچ رکنی پینل اپنی سفارشات چیئرمین احسان مانی کو بھجوائے گا، ٹیم منیجمنٹ کی دونوں اہم پوسٹوں پر جلد تقرری ہو جائے گی، کوچز کی پہلی اسائنمنٹ سری لنکا سے ہوم سیریز ہو گی۔