مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین میں شامل

کراچی: (کوہ نور نیوز) ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی میگزین نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کئے گئے خواتین کیلئے مشعل راہ بن رہی ہیں۔ اس فہرست میں مصرکی منال روسٹم، صومالی نژاد امریکی الحان عمر، امریکہ کی لنڈا سرسور اور ابتہاج محمد نامی خاتون بھی شامل ہیں۔