وسیم خان نے قائداعظم ٹرافی میں ٹاس ختم کرنے کو فائدہ مند قرار دیدیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ ہوم سائیڈ کو کنڈیشنز کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا تھا اور گزشتہ فرسٹ کلاس سیزن میں کافی میچز صرف دو روز میں ختم ہوئے جس سے اندازہ ہوا کہ ہوم سائیڈ اپنی مرضی کی وکٹیں تیار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے قوانین کے مطابق اگر مہمان ٹیم چاہے تو ٹاس کے بغیر پہلے باؤلنگ کر سکے گی جس سے میزبان ٹیم کا ایڈوانٹیج کم ہو جائے گا تاہم اگر مہمان سائیڈ پہلے بیٹنگ کرنا چاہے گی تو ٹاس ہو گا۔