جائیداد کا تنازعہ: سفاک نوجوان نے باپ، بھائی، بہن اور بھابی کو قتل کر دیا

مانسہرہ: (کوہ نور نیوز) مانسہرہ کے نواحی علاقے شیخ الگھڑی میں ماجد نامی شخص نے مکان تنازے پر اپنے گھر والوں پر گولی چلا دی۔ ملزم کے بھائی کے مطابق ماجد کو اس کی بیوی نے پستول لا کر دیا جس کے بعد اس نے پہلے والد، پھر بھائی بہن اور بھابی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔