انٹربینک میں ڈالر 24 پیسےمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں 311 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) امریکی کرنسی کے ریٹ میں آج پھر اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 24 پیسےمہنگا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے سبب 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے اضافے کے بعد 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 311 پوائنٹس اضافے کے بعد100 انڈیکس 30 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔