بیٹری سے چلنے والی تیز رفتار سائیکل متعارف

موٹر سائیکل بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ہارلے ڈیوڈ سن نے بجلی سے چلنے والی ماحول دوست سائیکل ’’الیک ٹریک‘‘ (ElecTrek) لاہور: (کوہ نور نیوز) تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، الیک ٹریک نہ صرف وزن میں ہلکی بلکہ تیز اور جدید خصوصیات کی حامل بھی ہے، کمپنی سائیکل کے تین ماڈل جاری کرے گی۔ کمپنی کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تیار کردہ سائیکل شہری ماحول میں ڈھل جانے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ بیٹری سے چلنے والی ان سائیکلوں کے آئندہ ماڈلز میں پیڈل اسسٹ (پیڈل چلانے میں آسانی پیدا کرنے کا نظام) شامل کیا جائے گا تاہم سائیکل کی قیمت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔