سیلاب کا خدشہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور: (کوہ نور نیوز) دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، بھارت کے پانی چھوڑنے کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سیلاب سے پیدا صورتحال کے تناظر میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ رات گئے تک پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے، عثمان بزدار نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔