ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس ‘‘ 23 اگست کو ریلیز کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کی محبت سے مجبور باپ خطروں سے محفوظ رکھنے کیلئے کافی سختی کرتا ہے تاہم وہ لڑکی گھر سے فرار ہو جاتی ہے اور پھر اسے دنیا کی سنگدلی کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس فلم میں لڑکی کو ایک شخص بہلاتا پھسلاتا ہے اور گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دیتا ہے، بچی کو ماں کی بھی تلاش ہے، جس کیلئے بالآخر وہ اپنے باپ کی نصیحت کو بھی بلا بیٹھتی ہے، قدم قدم پر خطرہ اور مشکلات نے فلم کو ایڈونچر سے بھرپور بنا دیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں لیکسی کولکر، امینڈا کریو، الیکس پونووک، گریس پارک اور ایمیلی ہرش شامل ہیں۔