'حکومت کا گذشتہ برس شروع ہونیوالا سفر استحکام کی جانب گامزن ہے'

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں 18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا آج کا پرامن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش اور حسین منزل ہے۔ پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔انہوں نے کہا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی، ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔